News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

آج سے ایران پر اقتصادی پابندیاں شروع، عوام میں اضطراب

امریکی نشریاتی ادارے ‘الحرۃ’ نے ایران پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کے حوالے سے ایک خبر شائع کی ہے۔ اس خبر میں لکھا گیا ہے کہ ایران پر امریکی پاندیوں کے کا پہلا مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ اس حوالے سے عوام کے اندر شدید اضطراب اور بے چینی پائی جارہی ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایرانی معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔
رواں برس مئی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ایران پر اقتصادی پابندیوں کا اعلان کیا۔
پچھلے چند دن سے ایرانی کرنسی میں شدید گراوٹ کے بعد ملک بھر احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی خصوصی پارلیمانی اجلاس طلب کیا۔ مہنگائی زور پکڑ رہی ہے۔ عوام حکومت اور رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کے خلاف نعرے لگا رہے ہیں۔
امریکی مالیاتی اداروں کے مطابق آج سے ایران پر امریکہ کی طرف سے اقتصادی پابندیوں کا پہلا دور شروع ہورہا ہے۔ اس کا اثر ان تمام مالیاتی سرگرمیوں پر ہوگا جو امریکی ڈالر سے ڈیل کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ ایران میں معدنیات اور سونے کے کاروبار ٹھپ پڑ سکتے ہیں۔ سٹیل اور الیومنیم کا ٹرانسپورٹ جو ملک بھر میں یا بیرونی ممالک میں ہوتا تھا وہ بھی امریکہ پابندیوں کے زد میں آسکتا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق ایران میں آٹو موبائل سیکٹر پر بھی امریکی پابندیوں کا اثر پڑ سکتا ہے۔
الحرۃ کے مطابق ایران کے زر مبادلہ کے زخائر پر بھی منفی اثر پڑسکتا ہے جس کی وجہ سے اب ایرانی ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے مزید گر سکتا ہے۔
امریکی پابندیوں کا پہلا دور ایسے وقت شروع ہورہا ہے جب ایران داخلی بحران سے دوچار ہے اور عوام سڑکوں پر نکر کر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایران کے صدر حسن روحانی نے پیر کی شب براہ راست ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا مقصد ایرانی عوام کے درمیان نفسیاتی جنگ شروع کرنا ہے۔
ایران کے صدر نے کہا کہ پابندیوں کے ساتھ ایک ہی وقت میں مذاکرات کی تجویز بے معنی ہے اور آج وہ شخص مذاکرات کا دعوی کررہا ہے کہ اس نے خود مذاکرات کی میز کو چھوڑ دیا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ جو بھی مذاکرات میں دلچسپی رکھتا ہے اسے جان لیناچاہئیے کہ مذاکرات کیلئے صداقت ضروری ہے لیکن ہمارے مد مقابل وہ ہے جو کسی بھی عالمی معاہدے کی پاسداری نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا جس کی مثال پیرس کا تجارتی معاہدہ اور جوہری معاہدہ ہے جس سے امریکہ علیحدہ ہوا اور ایسے شخص کے ساتھ مذاکرات بے سود ہیں۔

2,188 total views, 0 views today

2 Replies to “آج سے ایران پر اقتصادی پابندیاں شروع، عوام میں اضطراب

  1. You could definitely see your enthusiasm within the work you write.

    The arena hopes for even more passionate writers like you who aren’t afraid to say how they believe.
    At all times follow your heart.

  2. Hmm it appears like your blog ate my first comment (it was
    super long) so I guess I’ll just sum it up what I had written and say, I’m thoroughly enjoying your blog.
    I too am an aspiring blog writer but I’m still new to everything.
    Do you have any tips for first-time blog writers? I’d really
    appreciate it.

Leave a Reply

Your email address will not be published.