News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

اُوڑی میں مزیدفائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

سرینگر: پی ڈی پی لیڈرراجہ اعجازعلی نے لچھی پورہ کے آتشزدگان کی فوری بازآبادکاری کامطالبہ کرتے ہوئے اُوڑی میں مزیدفائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی۔کے این ایس کوموصولہ بیان میں راجہ اعجازعلی نے اسبات پرسخت تشویش کااظہارکیاکہ فائرسروسزاسٹیشن نہ ہونے کی وجہ سے اوڑی کے دورافتادہ دیہات میں آگ کی معمولی وارادت بھی تباہی مچادی دیتی ہے ۔انہوں نے منگل کی صبح گوس لچھی پورہ میں آگ کی واردات کے نتیجے میں کم سے کم چاررہائشی مکانات کے خاکسترہوجانے اورشعلوں کی لپیٹ میں آکر20بے زبان جانوروں کی ہلاکت پرسخت دکھ اورافسوس ظاہرکرتے ہوئے مانگ کی کہ آگ متاثرین کی بازآبادکاری بلاتاخیرعمل میں لائی جائے ۔پی ڈی پی لیڈرنے کہاکہ یہ بات حیران کن ہے کہ پورے اوڑی تحصیل میں صرف ایک فائراسٹیشن موجودہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک اس اسٹیشن سے عملہ اورگاڑی جائے واردات تک پہنچتے ہیں تب تک آگ نے تباہی مچادی ہوتی ہے جیساکہ منگل کی صبح گوس لچھی پورہ میں دیکھاگیا۔راجہ اعجازعلی نے متاثرہ کنبوں کیساتھ ہمدردی ظاہرکرتے ہوئے ریاستی حکومت سے اپیل کی کہ آتشزدگان کی بازآبادری کیلئے فوری طور اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اُوڑی میں مزیدفائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کی مانگ کی

1,509 total views, 0 views today

One Reply to “اُوڑی میں مزیدفائرسروس اسٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ

  1. I blog frequently and I genuinely thank you for your information. This great article has truly peaked my interest.
    I will take a note of your site and keep checking for new details about once a
    week. I opted in for your RSS feed too.

Leave a Reply

Your email address will not be published.