News ٰآس پاسٰ تازہ ترین

اننت ناگ: فورسزآپریشن میں جھڑپ،2جنگجو جاں بحق

پولیس نے پیر کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران جنوبی ضلع اننت ناگ میں دو جنگجو وںکو جاں بحق کردیا ۔

پولیس نے کہا کہ ضلع کے سری گفوارہ علاقے میں فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین معرکہ آرائی کے دوران دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

اس سے قبل پولیس نے مذکورہ معرکہ میں ایک جنگجو کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
آج صبح فورسز نے سری گفوارہ میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے کے بعدوہاںتلاشی آپریشن شروع کیا تو جنگجوﺅں نے فورسز پر گولیاں چلائیں۔اس موقعہ پر وہاں معرکہ چھڑ گیا جس کے دوران پولیس کے مطابق دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔

فوج نے بھی سری گفوارہ میںدو سرے جنگجووں کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان میں کہا کہ معرکہ کی جگہ سے دو بندوقیں بھی بر آمد کی گئی ہیں.

1,155 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.