News بین الاقومی تازہ ترین

امریکہ: یونیورسٹی میں پھر فائرنگ، 2 افراد ہلاک

حملہ آورکی شناخت 19سالہ جیمزکے نام سے ہوئی،موقع سے فرار مرنے والے دونوں افرادطالب علم نہیں تھے ،انتظامیہ مشی گن یونیورسٹی
مشی گن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا میں مشی گن سینٹرل یونیورسٹی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ، جب کہ حملہ آور موقع سے فرار ہو گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشی گن سینٹرل یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرنے والے دونوں افراد طالب علم نہیں تھے ۔ مشی گن ریاست کی پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی چوتھی منزل پر واقع کیمپ بیل ہال میں فائرنگ کی گئی، جب کہ فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص کی شناخت ایک سیاہ فام جیمز ایرک ڈیوس کے نام سے ہوئی، جس کی عمر 19 سال ہے ۔ مشتبہ شخص کا قد 5 فٹ 9 انچ اور بال چھوٹے ہیں۔ جائے وقوعہ سے فرار کے وقت مشتبہ شخص کو زرد رنگ کی جینز اور نیلے رنگ کی ہوڈی پہنے دیکھا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد یونیورسٹی کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ، جب کہ یونیورسٹی اور اطراف میں واقع اسکولز،اسپتال اور دفاتر کو بند کر دیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری یونیورسٹی کے اندر اور باہر تعینات کر دی گئی۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے اور اب پولیس یونیورسٹی اور اطراف میں لگے کیمروں کی فوٹیج حاصل کر رہی ہے ۔

2,344 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.