News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

القاعدہ کشمیریت کی دشمن ، “آل آوٹ آپریشن” امن کی بحالی کیلئے شروع کیا گیا: پولیس چیف


سری نگر: جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے عالمی شدت پسند تنظیم ’القاعدہ‘ کو کشمیری ثقافت کی دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے خلاف آپریشن ’آل آوٹ‘ وادی میں امن کی بحالی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودسپردگی اختیار کرنے والے بندوق برداروں کی بازآبادکاری کی جائے گی جبکہ ایسا نہ کرنے والوں سے سیکورٹی فورسزنمٹے گی۔
ریاستی پولیس سربراہ نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ’القاعدہ کشمیری ثقافت کی دشمن ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ القاعدہ سابق حزب المجاہدین کمانڈر ذاکر موسیٰ کو متاثر کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ ذاکر موسیٰ کو حال ہی میں ’القاعدہ‘ نے ’کشمیر لنک‘کا سربراہ منتخب کیا۔
سیکورٹی فورسز اور ریاستی پولیس کی جانب سے شروع کردہ آپریشن ’آل آوٹ‘ کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈاکٹر وید نے کہا ’یہ آپریشن وادی میں امن کی بحالی کے لئے شروع کیا گیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ بغیر کسی پریشانی اور ڈروخوف کے اپنا کاروبار کریں اور طلباء ایک پرامن ماحول میں اپنے اسکولوں کو جاسکیں‘۔
انہوں نے خودسپردگی اختیار کرنے والے بندوق برداروں کو بازآبادکاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ’ہم مسلح نوجوانوں کو خودسپردگی اختیار کرنے اور ایک باوقار زندگی گذربسر کرنے کا موقع دیں گے۔ تاہم ایسا نہ کرنے والوں کو سیکورٹی فورسز کا سامنا کرنا پڑے گا‘۔
واضح رہے کہ ضلع پلوامہ کے گلاب باغ ترال میں بدھ کو ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں تین مقامی جنگجوؤں زاہد احمد بٹ ساکنہ نودل ترال، اشفاق احمد ساکنہ بٹہ گنڈ اور محمد اشرف ڈار ساکنہ ترچھ پلوامہ کو ہلاک کیا گیا ۔ جہاں پولیس کے مطابق مسلح تصادم میں مارے گئے تینوں جنگجو عالمی شدت پسند تنظیم ’القاعدہ‘ کی ’کشمیر لنک‘کے سربراہ ذاکر موسیٰ کے گروپ سے تعلق رکھتے تھے، وہیں جنگجو تنظیم حزب المجاہدین نے دعویٰ کیا کہ تینوں جنگجو اُس وقت مارے گئے جب وہ دوبارہ ایچ ایم میں شامل ہونے کی غرض سے آرہے تھے

1,715 total views, 0 views today

One Reply to “القاعدہ کشمیریت کی دشمن ، “آل آوٹ آپریشن” امن کی بحالی کیلئے شروع کیا گیا: پولیس چیف

  1. I loved as much as you will receive carried out right here.
    The sketch is attractive, your authored material stylish.
    nonetheless, you command get got an impatience over that you wish be delivering
    the following. unwell unquestionably come more formerly again since exactly
    the same nearly a lot often inside case
    you shield this hike.

Leave a Reply

Your email address will not be published.