News ٰآس پاسٰ بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

افغانستان خفیہ ایجنسی کےدفتر پرخودکش حملہ،11 ہلاک

سمنگان میں طالبان نے بارود بھری گاڑی عمارت سے ٹکرا دی ، تین منزلہ بلڈنگ مکمل تباہ،63 زخمی قندوز ، بدخشاں میں جھڑپیں،12پولیس اہلکار،11جنگجو،4شہری ہلاک ، طالبان کا17اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ
(مانیٹرنگ)افغان فوج کے خفیہ ادارے این ڈی ایس کے دفتر پرخود کش حملے میں 11فوجی ہلاک اور 63افرادزخمی ہو گئے ، سمنگان کے صوبائی ترجمان کے مطابق طالبان نے ضلع ایبک میں بارود سے بھری گاڑی این ڈی ایس کے دفتر سے ٹکرا دی ،جس کے بعد 4 حملہ آوروں نے عمارت میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی، بتایاگیا کہ چاروں حملہ آورسکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں مارے گئے ۔ ترجمان کے مطابق زخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں ۔ طالبان نے این ڈی ایس کے دفتر پر حملے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ صوبائی گورنر کے ترجمان صدیق عزیزی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاخود کش حملے کی شدت کے باعث این ڈی ایس کی تین منزلہ عمارت مکمل تباہ ہو گئی ۔مقامی میڈیا کے مطابق طالبان جنگجوؤں نے این ڈی ایس کا صوبائی سربراہ حکمت اللہ بھی مارڈالا۔ادھر افغان صوبے قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان نے ڈسٹرکٹ پولیس سٹیشن اور مقامی حکومت کے دفتر پر قبضے کی کوشش کی جوسکیورٹی فورسز نے ناکام بنادی ،اس دوران جھڑپ میں 4 شہری ، 5 پولیس افسراور6 طالبان ہلاک ہو گئے ۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع امام صاحب کی مختلف چیک پوسٹوں پر حملے رات گئے شروع ہوئے اور صبح تک جاری رہے ، دریں اثنا صوبہ بدخشاں میں طالبان کے سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 7 پولیس اہلکاراور 5 طالبان مارے گئے ۔ طالبان نے قندوز میں 9 جبکہ بدخشاں میں 8سکیورٹی اہلکاروں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے

163 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.