News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

اصولی عالمی نظام بچانےکیلئےجمہوری ملک متحدہوں:مودی

وزیراعظم نریندرمودی نے آج کہا کہ کوویڈ -19 کے بعد کی دنیا میں اصولوں پر مبنی عالمی نظٓم پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور جمہوریت ، کثرتیت ، شمولیت ، بین الاقوامی اداروں کا احترام ، کثیرالجہتی ، آزادی ، شفافیت پر مبنی قوانین کو بچانے کےلئے دنیا کے سبھی جمہوری ممالک کو عالمی اقدار کے تحفظ کے لئے تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آج یہاں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ہندوستان اور یوروپی یونین کے درمیان سربراہی اجلاس میں اپنے بیان میں ، مسٹر مودی نے کہا کہ وہ ہندوستان اور یوروپی یونین (ای یو) کے مابین تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔ اس کے لئے، ہمیں ایک طویل مدتی اسٹریٹجک نقطہ نظر اپنانا چاہئے اور کام پر مبنی ایجنڈا تشکیل دینا چاہئے ، جس پر مقررہ مدت کے اندر عمل درآمد کیا جاسکے۔
وزیر اعظم نے کہا ، ’’ہندوستان اور یورپی یونین قدرتی شراکت دار ہیں۔ ہماری شراکت داری دنیا میں امن و استحکام کے لئے بھی کارآمد ہے۔ آج کی عالمی صورتحال میں یہ حقیقت اور بھی واضح ہو چکی ہے۔ ہم دونوں عالمگیر اقدار جیسے جمہوریت ، کثرتیت ، شمولیت ، بین الاقوامی اداروں کا احترام ، کثیرالجہتی ، آزادی ، شفافیت کا اشتراک کرتے ہیں۔ کوویڈ ۔19 کے بعد معاشی میدان میں عالمی سطح پر نئے مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔ اس کے لئے جمہوری ممالک کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کی ضرورت ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ آج ہمارے شہریوں کی صحت اور خوشحالی دونوں ہی چیلنجوں کا سامنا کر رہے ہیں ۔ قوانین پر مبنی بین الاقوامی نظام پر طرح طرح کے دباؤ ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، ہندوستان-ای یو کی شراکت اقتصادی تعمیر نو میں اور انسانی مرکوز عالمگیریت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔ موجودہ چیلنجوں کے علاوہ ، آب و ہوا میں تبدیلی جیسے طویل مدتی چیلنجوں سے نمٹنا بھی ہم دونوں کی ترجیح ہے۔
انہوں نے اس ورچوئل چوٹی میٹنگ کے ذریعے ہندوستان اور یورپ کے تعلقات میں ترقی کی دعا کی اور ہمیں ہندوستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو بڑھانے کی کوششوں میں یورپ کو سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی کی دعوت دی۔ انہوں نے یورپ میں کورونا وائرس سے ہونے والے نقصان پر بھی اظہار تعزیت کیا۔
میٹنگ میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور یورپی کمیشن کی صدر اورسولا وون ڈیر لیین نے بھی حصہ لیا

1,127 total views, 0 views today

6 Replies to “اصولی عالمی نظام بچانےکیلئےجمہوری ملک متحدہوں:مودی

  1. I don’t know if it’s just me or if perhaps everybody else
    experiencing problems with your site. It appears like some of
    the written text on your content are running off the screen. Can somebody else please provide
    feedback and let me know if this is happening to them too? This may be a problem with
    my browser because I’ve had this happen before. Thank you

  2. M.E.C Mon Electricien Catalan
    44 Rue Henry de Turenne
    66100 Perpignan
    0651212596

    Electricien Perpignan

    Spot on with this write-up, I honestly believe this website needs
    much more attention. I’ll probably be back again to see more, thanks
    for the information!

Leave a Reply

Your email address will not be published.