News ٰآس پاسٰ بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

ارطغرل نے3بچوں سےملاقات کرکےان کی خواہش پوری کی

ترک سیریز ارطغرل غازی میں مقبول ہونے والے ترک اداکار اینگین آلتان دوز یاتان نے 3 پاکستانی خصوصی بچوں کی خواہش پوری کردی۔

خبرکے مطابق، ترک اداکار نے تین پاکستانی خصوصی بچوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے ملاقات کرکے ان کی خواہش پوری کردی۔

میک اے وش فاؤنڈیشن کی جانب سے اینگین آلتان دوزیاتان کو دعوت نامہ بھیجا گیا تھا۔

ان خصوصی بچوں میں فضا خدا بخش، سدرہ خان اور سہیل عمر شامل تھے۔

یاد رہےکہ ارطغرل غازی کو پہلے یہ خواہش پوری کرنے کے لیے براہ راست کراچی آنا تھا لیکن کورونا کے باعث ارطغرل غازی بچوں سے کراچی میں نہیں مل سکے۔

کراچی میں ہونے والی تقریب کی میزبانی اداکارہ عائشہ عمر نے کی، اس تقریب میں ہمایوں سعید ودیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر بچوں نے ارطغرل ڈرامے جیسے ملبوسات زیب تن کیے، بچوں کی جانب سے ترک اداکار کو تلوار کا تحفہ بھی دیا گیا جو ترک قونصل جنرل تولگا اوچاق نے ان کی جانب سے وصول کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’میں پاکستانی شہریوں کی جانب سے ملنے والی محبت پر ان کا شکر گزار ہوں، بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملاقات کروں گا۔

ڈرامے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ارطغرل کردار بہت مشکل ضرور تھا مگر زبردست بھی تھا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہمایوں سعید نے کہا کہ ارطغرل کی تمام اقساط دیکھی ہیں اور اس کی وجہ اینگین آلتن کی اداکاری ہے جس سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامے ارطغرل غازی نے نشر ہوتے ہی پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے تھے اور پہلی قسط کے ویوز کا ریکارڈ قائم ہوا جسے اب تک 7 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، یہ پاکستان میں کسی بھی ڈرامے کی ایک قسط کو سب سے زیادہ دیکھے جانے کا ریکارڈ ہے

65 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.