News ٰآس پاسٰ برصغیر تازہ ترین

اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے: وزیراعظم نریندر مودی

اردو کے لئے رسم الخط کی تبدیلی کی بحث اور وکالت کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے۔اس کی سب سے بڑی خوبی یہی ہے کہ اسے دائیں سے بائیں طرف لکھا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان ہے بلکہ یہ ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی ثقافتی اخلاقیات اور قدروں کی شمولیتی نوعیت، باہمی ربط ، ایک دوسرے سے قربت اور زبانوں اور رسوم ورواج کو مالا مال کرنے کا وسیلہ رہا ہے۔ اردو زبان نہ صرف ایک مقبول عام زبان کے طور پر ابھر ی ہے بلکہ یہ ہندوستان کی خوبصورت گنگا جمنی تہذیب کی علامت بھی ہے۔
وزیر اعظم نے ا ن خیالات کا اظہار قومی کونسل برائے فرو غ زبان اردو کے مجوزہ بین الاقوامی اردو کانفرنس کے لئے ارسال کردہ اپنے پیغام میں کیا ہے۔’’آج کے عالمی تناظر میں اردو کا تحفظ اور فروغ‘‘ کے موضوع یہ تین روزہ کانفرنس یہاں 18مارچ سے شروع ہورہا ہے۔اس میں دنیا کے پندرہ ملکوں سے مندوبین شرکت کریں گے۔ اس کاافتتاح انسانی وسائل کے فروغ کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر کریں گے جب کہ مہمان خصوصی کے طورپر مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمار موجود ہوں گے۔

وزیر اعظم مودی نے اس کانفرنس کے انعقاد پر مسرت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا ’’عالمی تناظر میں اردو زبان کا تحفظ اور فروغ کی یہ کوشش قابل ستائش ہے۔ زبان کو مقبول عام بنانے کے لئے تکنیکی اور ڈیجیٹل آلات بشمول آڈیو اور ویڈیو کا استعمال کیا جانا چاہئے۔‘‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس اردو زبان کی ترویج و اشاعت کے لئے ایسے عملی اقدامات تجویز کرے گی جس سے اسے دنیا بھر میں اردو کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی

1,183 total views, 0 views today

4 Replies to “اردو کا حسن اس کا رسم الخط ہے: وزیراعظم نریندر مودی

  1. Hello There. I found your blog using msn. This
    is a really well written article. I’ll make sure to bookmark it and return to read more of your useful information. Thanks for the post.
    I’ll certainly return.

Leave a Reply

Your email address will not be published.