News بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

آیا صوفیہ مسجدکی شناخت میں کمی نہیں آئے گی: قالن

ترکی کے صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کے عبادت کے لئے کھُلنے سے اس تارِیخی عالمی ورثے کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
ابراہیم قالن نے اناطولیہ خبر رساں ایجنسی کے لئے ایجنڈے کے موضوعات سے متعلق بیانات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ “آیا صوفیہ کے عبادت کے لئے کھُلنے سے اس عالمی ورثے کی شناخت میں کوئی کمی نہیں آئے گی اس کے برعکس اس کے زائرین میں اضافہ ہو سکتا”۔
اسرائیل کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے الحاق پلان سے متعلق بات کرتے ہوئے قالن نے کہا ہے کہ “یہ دھونس اور قبضے کی ایک نئی پالیسی، ایک نیا حملہ اور ایک تازہ کھیل ہے۔ ضروری ہے کہ کوئی بھی اس کھیل کے جھانسے میں نہ آئے”۔

326 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.