News برصغیر بین الاقومی تازہ ترین عالم اسلام

آنےوالے5سال دنیاکیلئےخطرناک،عالمی ادارہ موسمیات

اقوامِ متحدہ کے عالمی ادارہ برائے موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ آنے والے 5 سالوں میں عالمی درجہ حرارت کم از کم 1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہوگا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ برائے موسمیات نے بین الاقوامی سطح پر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ پانچ سال حالیہ تاریخ کے گرم ترین سال ثابت ہوں گے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کی آب و ہوا میں منفی تبددیلیاں رونما ہورہی ہیں جس کا اثر تقریباً ہر ملک پر پڑے گا۔ مغربی یورپ میں معمول سے زیادہ طوفان آئیں گے جبکہ رواں سال جنوبی امریکہ، جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے متعدد حصے زیادہ تر خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔
ادارے نے دنیا کی عوام کو خطرے سے آگاہ کرتے ہوئے مزید کہا آئندہ 5 سالوں کے دوران عالمی درجہ حرارت 1 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ جائے گا۔

313 total views, 0 views today

Leave a Reply

Your email address will not be published.